ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو: خشک سالی معاوضہ کے لئے وزیراعظم سے دوبارہ اپیل کریں گے : وزیرا علیٰ سدرامیا  

منگلورو: خشک سالی معاوضہ کے لئے وزیراعظم سے دوبارہ اپیل کریں گے : وزیرا علیٰ سدرامیا  

Fri, 06 Jan 2017 19:56:04    S.O. News Service

منگلورو:6/جنوری  (ایس او نیوز) ریاست میں خشک سالی سے نمٹنے کے لئے پھر ایک بار وزیر اعظم سے اپیل کریں گے کیونکہ  مرکزی حکومت کی جانب سے منظور شدہ رقم ناکافی ہے ۔ یہ بات ریاست کے وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہی، وہ یہاں ایک ذاتی پروگرام میں شرکت کے لئے منگلورو  بین الاقوامی ہوائی اڈے پر شام کو پہنچے تھے۔ وزیرا علیٰ نے اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قومی خشک سالی معاوضہ اصول کے مطابق 4702کروڑ روپئے کے معاوضے کے لئے وزیرا عظم سے ملاقات کرتے ہوئے اپیل سونپی گئی تھی۔ وزیر اعظم نے صرف 1782کروڑ روپئے معاوضہ دینے کی بات کہی ہے، ریاستی خشک سالی کے حالات کو سدھارنے کے لئے یہ رقم کافی نہیں ہے، اسی لئے زائد معاوضہ کے لئے دوبارہ اپیل کریں گے۔

اینڈوسلفان متاثرین کی مدد کے لئے تیار: اینڈوسلفان متاثرین کا خودکشی کرنا افسوس ناک ہے، ریاستی سرکار اینڈوسلفان متاثرین کے لئے ہرطرح کی مدد دینے کے لئے تیار ہے، ان کے لئے کئی منصوبہ جات جاری کئے گئے ہیں، لیکن ان حالات میں متاثرین کا خود کشی کرنا قابل تشویش ہے جس کے لئے ہم دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔

ڈی وائی ایس پی گنپتی کامعاملہ ختم ہوچکاہے : ڈی وائی ایس پی گنپتی کی موت کے متعلق ریاستی سی اؤڈی جانچ کررہی ہے، جس کی رپورٹ سے گنپتی کی موت ، خودکشی کی تصدیق کرتی ہے، اس ہلاکت میں کسی کا ہاتھ نہیں ہونا ثابت ہوچکاہے، اب وہ معاملہ ختم ہوچکاہے۔ لیکن معاملے کو لےکر گنپتی کے خاندان والوں نے سی بی آئی جانچ کی مانگ کی ہے۔ اس موقع پر لوک سبھا میں حزبِ مخالف لیڈر ملیکارجن کھرگے ، وزیر داخلہ ڈاکٹر جی ، پرمیشور، دکشن کنڑا ضلع نگراں کار وزیر رماناتھ رائی وغیرہ موجود تھے۔


Share: